اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات میں بانجھ پن کے علاج اور زخموں پر لگانے والی ادویات شامل ہیں، اور 4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے ہیں، جو کہ سرجریز اور مرگی کے دوروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے ہیں، تمام غیر معیاری سیرپس کھانسی اور نزلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ایتھینائل گلائیکول کی تعداد ممنوعہ مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی۔