جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 21  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیاہے اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بجلی و گیس چوروں کے خلاف ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسنن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…