اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فروری میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کریگا۔