ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

19  مارچ‬‮  2024

کراچی(ین این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئیں جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق 14مار چ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1250، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1240، ملتان 1234، بہاولپور 1260، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…