بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک کے نوٹوں کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔مرکزی بینک کے پبلک ریلشن آفیسر نے جاری بیان میں کہا کہ پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

پی آر او کے مطابق بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپوٹس میں کہا گیا تھا کہ جعلی کرنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی بینک نے پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹ کیا گیا تھا کہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…