جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فوڈ پانڈا کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہر رن کیلئے 10ہزار روپے غزہ کی امداد میں دینے کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ کیلئے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میںمددکی غرض سے ایک منفرد اقدام کا اعلان کیا ہے ۔فوڈ پانڈا کی جانب سے غزہ کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کے ساتھ جاری تعاون کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بنائے گئے ہر رن پر10ہزار روپے عطیہ کئے جائینگے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 15مارچ2024کو رات نو بجے کھیلا جائیگا۔ فوڈ پانڈا کی جانب سے چند ماہ قبل ہی صارفین کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت میںغزہ کی امدادی سرگرمیوںمیںبراہ راست عطیہ دینے کیلئے فوڈ پانڈا ایپ میںایک خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقہ پراچہ نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ”ہم اس مشکل وقت میںغزہ کے غیور لوگوںکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہر رن کے بدلے10ہزار روپے کا عطیہ غزہ کے لوگوں کیلئے ایک واضح فرق لانے کے ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے،آیئے ملکر کرکٹ کے ذریعے متحد ہوں اور اور ضرورت مندوںکی مدد کریں۔”آیئے کرکٹ میچ کے جو ش وخروش کو دنیا پر مرتب ہونے والے حقیقی اثرات میںبدلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرکے اور فوڈ پانڈا ایپ میںعطیہ دے کر غزہ ریلیف کاز کو کامیاب بنانے میںہمارا ساتھ دیں۔ہم ساتھ ملکر مثبت تبدیلی لاسکتے ہیںاور غزہ کے لوگوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہوسکتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…