بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری ہے جس میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اول نمبر پر ہے۔امریکی مالیاتی جریدے کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جب کہ لوگوں کی قوتِ خرید معیارِ زندگی کا تعین کرتی ہے۔جنوبی سوڈان جس نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی، دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔

فہرست میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے۔اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔ موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ اس کیساتھ ہی پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے جس کا حیران کن فی کس جی ڈی پی 145,834 ڈالر ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…