بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کر دیا جس پر فوری اطلاق ہوگا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی وزرا ء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن، عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران جبکہ پاکستان وناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منیب منوں کی قیادت میں وفد کی خصوصی شرکت کی ۔وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچرز کی جانب سے ماہ مقدس میں گھی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شافع حسین نے گھی مینو فیکچرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے رمضان المبارک کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے گھی مینو فیکچرز کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کرائی جائے گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…