اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان شروع ہوتے ہی خودساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں خودساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ناجائز منافع خوروں نے پھل، سبزی، گوشت، اجناس سب کی مزیدقیمتیں بڑھا دیں۔رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں کا نزول کثرت سے ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں خاص کمی کر دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہمیشہ اس کے الٹ ہوتا ہے اور رمضان کا چاند نظر آتے ہی ہر چیز کے نرخ خودبخود آسمان پر پہنچ جاتے ہیں۔امسال بھی رمضان کا چاند نظر آتے ہی کراچی سمیت ملک بھرمیں ایک بار پھر مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا۔

ناجائز منافع خوروں نے پھلوں، سبزیوں، گوشت، اجناس کی قیمتوں میں من مانا اور کئی گنا اضافہ کر کے پہلے ہی مہنگائی سے ستائے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔کراچی میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ مہنگائی مافیا نے تمام اقسام کے پھل مہنگے کر دیے جو عام لوگوں کی قوت خرید سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔شہریوں نے کہاکہ کراچی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامی مشینری نظر نہیں آ رہی ہے۔

شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔دوسری جانب دکانداروں نے بتایاکہ سبزی منڈی سے ہی مال مہنگا ملتا ہے پھل فروش کہتے ہیں کہ انتظامیہ سبزی منڈی میں کاروائیاں کرے۔مہنگائی کے مارے روزہ داروں نے حکومت، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف دعوے اور اعلانات نہ کریں بلکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خور ونوش سستی قیمتوں پر دستیاب ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…