بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ

datetime 12  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی۔تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل ہونے والے ایسی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا تھا، جن کی قیمت 40 لاکھ روپے سے زائد تھی، جو پاکستان کسٹم ٹیرف کے چپیٹر 87.03 میں آتی ہیں۔دیگر آٹو اسمبلرز بھی جی ایس ٹی میں اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی نظرثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کو ششدر کردیا تھا۔قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہ کرتے ہوئے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر کے مطابق پاک سوزوکی نے سوزوکی آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر (اے جی ایس)، اور وی ایکس ایل (اے جی ایس) کی قیمت بالترتیب بڑھا کر 23 لاکھ 31 ہزار، 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار، 30 لاکھ 45 ہزار کردی تھی، یہ کاریں پہلے 22 لاکھ 51 ہزار، 26 لاکھ 12 ہزار، 27 لاکھ 99 ہزار، 29 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار، 45 لاکھ 46 ہزار روپے کر دی گئی، یہ پہلے 37 لاکھ 18 ہزار، 40 لاکھ 84 ہزار اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…