اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25فیصد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25فیصد کردیا ہے جس کے باعث گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،یہ اقدام رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے اس بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں جن میں1400 سی سی یا اس سے زائد انجن والی شامل ہیں، ان پر 25فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا،دوسری جانب اضافی سیلز ٹیکس 40لاکھ یا اس سے زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا،25فیصد سیلز ٹیکس ملک میں تیار ہونے والی ڈبل کیبن، فورویل پک اپ پر بھی عائد ہوگا۔