جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں نرخ گرگئے

datetime 6  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھا ئوکے بعد محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کی گئی۔سیاسی کشیدگی برقرار رہنے، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے اعلانات، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 260ملین ڈالر کے قرضوں کی معطلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل سے درآمدی بل بڑھنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں اتارچڑھائو کے بعد ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا اور سرمایہ کاروں کی معاشی مستقبل سے متعلق اضطراب کے علاوہ مقامی سطح پر ڈالر کے مستقبل کے سودے مہنگے ہونے کے اثرات بھی انٹربینک مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 279روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…