ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان ریلیف پیکج: یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی

datetime 5  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کے بعد مختلف برانڈز کی بغیر سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔میکرونی، ہلدی پاڈر، مشروبات، جمیز اور اچار سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق منگل سے ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت میکرونی، سرخ مرچ کی قیمت میں 10 روپے، ہلدی پاڈر کی قیمت میں 18، مسالہ جات کی قیمت میں 80 اور روح افزا کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کردی گئی۔

اسی طرح جیمز 20 روپے، اچار 15 اور کیچپ 20 روپے تک سستا کیا گیا ہے جبکہ کھیر مکس، رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی کی گئی ہیں۔مختلف چائے کے برانڈز 5 سے 43 روپے جبکہ صابن، کلینر، سرف، شیمپو اور ٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیرسبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق منگل سے ہوگگیا، رمضان پیکچ چاند رات جاری رہے گا۔یاد رہے کہ ساڑھے 7 ارب روپے کے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…