ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں پرعمل درآمد جمعہ یکم مارچ سے ہوگیا ہے۔پیٹرول سپر 98 کی قیمت میں 15 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3.03 درہم ہوگئی ہے۔
پیٹرول کے نرخوں میں 15 سے 16 فلس جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ای پلس 91 پیٹرول کے نرخ 2.69 درھم سے بڑھا کر 2.85 درھم کردیئے گئے ہیں، جبکہ پیٹرول خصوصی 95 کی قیمت میں 16 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 2.92 درھم ہوگئے ہیں۔گزشتہ ماہ فروری کی اگر بات کی جائے تو فی لیٹرڈیزل 2.99 درھم میں فروخت ہوتا تھا جس میں 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3.16 درھم ہو گئے ہیں۔