جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نیپرا نے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

datetime 29  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لیے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں سکیورٹی فیس 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 10 مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا۔نیپرا ذرائع کے مطابق صنعتی، اسٹریٹ لائٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے بھی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010 سے بڑھا کر 57000 روپے فی کلوواٹ کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے 3 ماہ کے بلوں کے مطابق سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا کیا جائیگا،۔واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2023 میں بھی کنکشن فیس بڑھائی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…