بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین، پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے پر رضامند، غیر رسمی طورپر فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے غیر رسمی طور پر فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔چین نے ابتدائی طور پر قرض پر موجودہ شرح سود میں مزید کی درخواست کی تھی، اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے، یہ شرح 6 ماہ کے ‘سیکیورڈ اوور نائٹ فائننس ریٹ پلس 1.715فیصد کے فارمولے کے تحت متعین کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے جب کہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کی منتظر ہے۔جنوری میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔چین سے ملنے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت رواں برس 23 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے، پاکستان نے اس رقم کی ادائیگی کے لیے ایک سال کی مہلت طلب کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…