جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نیا قرض لینے کی تیاری، آئی ایم ایف کی 26میں سے 25شرائط پر عمل درآمد مکمل کرلیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان نے آئی ایم ایف کی 26میں سے 25شرائط پر عمل درآمد مکمل کرتے ہوئے نیا قرض پیکیج لینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی 26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرتے ہوئے نیا قرض پیکیج لینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نہ ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم پر عمل نہیں ہوسکا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 31دسمبر 2023تک مجموعی طور پر 65 ہزار 189ارب روپے کا اندرونی وبیرونی قرضہ ہے جس میں گزشتہ سال 14000ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال قرضے میں 27.7فیصد اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف کے مختصرمدت کے بیل آئوٹ پیکیج کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ سے تو نکل گیا تاہم پروگرام کے باعث ملکی معیشت اورعوام کو بے انتہا بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات نئی حکومت کے ساتھ متوقع ہیں۔آئی ایم ایف نے نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان آمد سے قبل اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لے گا، نئی حکومت کے قیام کے بعد آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان کا شیڈول طے کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…