اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

datetime 27  فروری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)غیر یقینی سیاسی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ متوقع معاہدے میں مشکلات سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر مضبوط جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا رہا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ متوقع معاہدے اور سیاسی غیریقینی صورت حال کم ہونے سے مستقبل میں پاکستانی بانڈز کی قدر میں اضافے سے متعلق بینک آف امریکا کی مثبت رپورٹ کے باوجود منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 25 پیسے کی کمی سے 278روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران رسد میں بہتری اور مارکیٹ میں طلب بڑھنے کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 279روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے اوپن ریٹ 24پیسے کی کمی سے 282روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ماہرین کے مطابق 5ستمبر 2023 سے اب تک ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر تسلسل سے تگڑا ہورہا ہے اور اس مدت کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9.94 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…