بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان سے قبل کروڑوں روپے کا مضر صحت چنا درآمدکر لیا گیا

datetime 26  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مضر صحت چنا درآمدکر لیاہے۔رمضان المبارک کی آمد قریب ہے۔ اس ماہ مبارک میں چنے کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث متعلقہ کاروباری افراد رمضان کے آغاز سے قبل ہی اس کا اسٹاک کرتے ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ ناجائز مناقع خوروں نے امسال رمضان سے قبل کروڑوں روپ کے مضر صحت چنا درآمد کر لیاہے ۔پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ ملازمین کی ملی بھگت سے چنے کے 5 کنٹینرز کلیئر کرا لیے گئے تھے اور معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے چار کنٹینرز کو فروخت بھی کیا جا چکا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ نے بتایاکہ میں چھٹی پر ہوں اور مجھے اس معاملے کے بارے میں مکمل علم نہیں ہے تاہم کلیئرنس میں ملوث تین افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی ار کی کاپی مل گئی ہے تحقیقات کے بعد مذکورہ تینوں افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔دوسری جانب درآمدکنندگان نے بتایاکہ پانچ میں سے چار کنٹینرز فروخت ہو گئے ہیں اور ایک کنٹینر میں 24 ٹن کالا چنا لوڈ ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہمارا مال اچھی کوالٹی کا ہے اور ہمارے پاس اس کی ٹیسٹ رپورٹ بھی ہے جس سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہمارے مال میں شکایت نہیں ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…