ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ملک بوستان کی ڈالر قیمت 250روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی

datetime 18  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اگر ذخیر ہ اندوزوں ، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اورا سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

آپریشن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 2سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اسی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں گر گئی ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ بڑی تعداد میں ڈالرز مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھے گئے تھے اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر مافیاز کیخلاف آپریشن جاری رہا تو ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے گر جائے گی۔خیال رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…