جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

datetime 15  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سیاسی کشیدگی طول اختیار کرنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے سپلائی بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13 پیسے کی کمی سے 279 روپے 18 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔غیر واضح فنانسنگ پلان مالیاتی اور ایکسٹرنل فنانشل گیپ، بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیوں کے بوجھ اور طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور اسکی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاو کے بعد اضافہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کے اضافے سے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا فرق 2روپے 23 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا جبکہ جمعرات کو چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ نے بھی اوپن مارکیٹ کے رحجان کی پیروی کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…