اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم

datetime 13  فروری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جنوری 2023 کی نسبت 26فیصد کے اضافے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اطمینان بخش سطح پر ہونے کے باعث منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں معمولی کمی آئی جبکہ اوپن ریٹ میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران سپلائی میں بہتری کے باوجود ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اتارچڑھائو دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کی کمی سے 279روپے 31پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرونی ممالک جانے والوں کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی قدر 13پیسے کے اضافے سے 281روپے 32پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ میں یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اب اگلے مذاکرات نئی حکومت کے ساتھ ہوں گے، انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت کے 5ماہ کے دوران انتظامی اقدامات کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ کی 10فیصد ریکوری ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ ستمبر 2023 میں ڈالر کی قدر 307 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

انتظامی اقدامات اور کرنسی اسمگلرز کے خلاف طویل کریک ڈان سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر اب 279روپے کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔ماہرین کے مطابق نئی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجرا کے ساتھ اپریل میں میں نئے قرض پروگرام کی ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…