جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نئی کرنسی جاری کرنے میں میں دو سال لگیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی بینک اگلے دو برس میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔ سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہا کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق عام طور پر نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں، اسٹیٹ بینک اگلے 2 سالوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہیں گے، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…