ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان

datetime 30  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بینک دولت نے 7مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی سریز کو ڈیزائن کرکے انہیں جاری کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے اجرا میں عموما 2سے 3سال کا عرصے درکار رہتا ہے البتہ اسٹیٹ بینک دو سالوں میں نئے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا پہلا مرحلہ ان کے ڈیزائن کا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک 10، 20 ، 50، 100، 500، 1000اور 5000کے 7مختلف مالیت کے 3،3ڈیزائن آرٹ مقابلے میں جمع کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آرٹ مقابلے میں مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن کردہ کرنسی نوٹ 11مارچ 2024تک اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جمع کراسکیں گے۔مقابلے میں منتخب کیے گئے ڈیزائن کو بعد میں ماہر کرنسی نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے زیرگردش بنانے کے لیے حتمی شکل دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دے کر انہیں حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، حکومتی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کا اجرا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے اجرا کے ساتھ موجودہ سیریز بھی زیر گردش رہے گی،نئے نوٹوں کی وافر سپلائی فراہمی کے بعد موجود سیزیز کو مرحلہ وار سرکولیشن سے ختم کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…