ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طلب میں کمی کے باعث سولر پینلز کی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہوگئی

datetime 19  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا بھر میں سولر پینلز کی سپلائی غیر معمولی حد تک بڑھ جانے اور طلب میں کمی کے باعث قیمتیں نصف رہ گئی ہیں۔ امریکا اور یورپ کے گوداموں میں سولر پینلز کے ڈھیر لگے ہیں۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2023 کے دوران سولر پینلز میں نصف کی حد تک گراوٹ آئی ہے۔ اس وقت بھی قیمتیں گر ہی رہی ہیں۔سولر پینلز بنانے والے لاگت میں کمی پر توجہ دے رہے ہیں اور جدت پر بھی متوجہ ہیں تاکہ فروخت میں اضافہ ہو اور منافع کی گنجائش بھی بڑھے۔

امریکا، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں سولر پینلز کی لاگت گھٹانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے۔ دوسری طرف چین 2028 تک سولر پینلز کی 85 فیصد پیداوار ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سولر پینلز کی طلب میں کمی کے نتیجے میں قیمتیں گر رہی ہیں۔ 2023 کے دوران دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 60 فیصد تک گراوٹ واقع ہوئی جبکہ اگلے چار سال میں مزید گر کر 40 فیصد کی سطح پر آسکتی ہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…