جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چیری کا جلد اپنی نئی گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں اتارنے کا فیصلہ

datetime 19  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف کار ساز کمپنی چیری پاکستان نے اپنی نئی اور شاندار گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے جو یقینی طور پر مارکیٹ میں ٹیوٹا ، ہونڈا کو کراس اوور کی مارکیٹ میں کڑا چینلنج دیں گی ۔تفصیلات کے مطابق چیری اوموڈا اور جیکو برانڈز کے مینجر ریان وانگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی جلد ہی پاکستان میں اوموڈا Omoda E5 EV ، جیکو کی J8 اور J7 ، J7 PHEVکی رونمائی کرنے جارہی ہے ۔تاہم کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی رونمائی کی تقریب کیلئے کوئی مخصوص تاریخ کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

اوموڈا ای 5 (Omoda E5) ایک مکمل طور پر الیکٹرک کار ہے ، جبکہ اسی کا ایک ورژن اوموڈا 5 ہے جو کہ الیکڑک نہیں ہے ، اس لیے اسے اس کے ساتھ نہ ملایا جائے ، یہ گاڑی ایک چارجنگ میں 430 کلومیٹر طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، یہ 9.9 کلو واٹ اے سی کرنٹ اور 80 کلو واٹ ڈی سی کرنٹ پر چارج کی جا سکتی ہے ، یہ محض 30 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔سنگل الیکٹر موٹر اسے 201 ہارس پاور اور 340 این ایم انسٹنٹ ٹارک فراہم کرتی ہے ۔اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے چلانے کیلئے آپ کو چابی کی ضرورت نہیں اور یہ خود کار طریقے سے سٹارٹ ہوتی ہے ، اس میں ڈرائیورز کیلئے لین کو فالو کرنے ، ٹریفک الرٹ ، اڈپٹو کروز کنٹرول ، فرنٹ سے ٹکرانے کا خطرہ بتانے، خود کار طریقے سے کام کرنے والا فرنٹ لائٹ ہائی بیم جیسی جدید سہولیت میسر ہیں۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں جانے والے افراد کیلئے خصوصی فیچر ہل سٹار اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول فراہم کیا گیاہے جبکہ اس میں ٹائروں میں ہوا بھی گاڑی کے اندر بیٹھے ہی چیک کی جا سکتی ہے ۔

ملیشیا میں اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 800 ملیشن رنگٹ بنیادی ہے ۔ اور اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ تقریبا 64 سے 69 لاکھ کے درمیان رہتی ہے لیکن جب یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی تو اس کی قیمت یقینی طور پر زیادہ ہو گی ۔ چیری کی جانب سے دشوار گزار راستوں پر بہترین پرفارمنس دینے والی جیکو کو حال ہی میں متعارف کروایا گیاہے ، جیکو J7 آف روڈ کراس اوور ہے جو کہ ہر قسم کے برفیلے ، دشوار گزار اور ریتلے علاقوں میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اس میں 1600 سی سی ٹربو چارج انجن دیا گیاہے جو کہ 194 ہارس پاور اور 290 این ایم ٹارک فراہم کرتا ہے ، اگر یہ کہا جائے کہ یہ گاڑی سائز میں ٹیوٹا کراس کے برابر ہے تو غلط نہیں ہو گا ۔

پلگ ان ہائبرڈ ویرینٹ کو اس سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے انجن کی تفصیلات کے بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہے۔اندرونی حصے کی طرف بڑھتے ہوئے، یہ ایک بڑی 14.8 انچ ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ اسکرین کا حامل ہے جو عمودی طور پر ٹیسلا کی طرح ہے۔ SUV میں 21 مختلف ڈرائیونگ موڈز کے علاوہ 10.25 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور ہیڈ اپ ڈسپلے بھی ہے۔دیگر خصوصیات میں گرم اور ٹھنڈی سامنے والی نشستیں، اور پچھلے حصے میں ایئر وینٹ کے ساتھ ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول شامل ہیں۔ 360 ڈگری مانیٹر، ڈور اوپننگ وارننگ، پارک اسسٹ، فرنٹ کولیشن وارننگ، لین ڈیپارچر وارننگ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، فرنٹ کولیشن شامل ہیں ۔

جیکو J8ایک بڑی ایس یو وی ہے جو کہ اپنے حجم کے لحاظ سے کیا سپورٹیج اور ہونڈا ٹوسان کے برابر ہے ، اس گاڑی کو دنیا بھر میں چیری ٹیاگو 9 کے نام سے پہچانا جاتاہے اور اس میں 5 سے 7 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،اس گاڑی میں خصوصی 2 ہزا ر سی سی ٹربو انجن دیا گیاہے جو کہ 245 ہارس پاور کے ساتھے 385 این ایم ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جیسے ہی یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی یقینی طور پر بہت جلد یہ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…