ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی طاقتور ترین 10 کرنسیوں کی فہرست جاری

datetime 18  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)معروف جریدے فوربز نے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی 10طاقتور ترین کرنسیوں کی فہرست جاری کر دی۔امریکی ڈالر دنیا بھر میں استعمال ہونے والی نمایاں ترین کرنسی ہے لیکن فوربز نے اپنی حالیہ رینکنگ میں امریکی ڈالر کو طاقتور ترین کرنسیوں کی فہرست میں 10واں نمبر دیا ہے۔فوربز نے لکھا ہے کہ گوکہ اقوام متحدہ میں 180کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی مقبولیت یا اس کا زیادہ استعمال اس کے مستحکم ہونے کی علامت نہیں ہے۔

فوربز کی 10 جنوری کو جاری کی گئی رینکنگ میں کویتی دینار طاقتور ہونے کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جس کی مالیت 3.25ڈالر کے برابر ہے۔دوسرا نمبر بحرینی دینار کا ہے جس کی مالیت 2.65ڈالر ہے۔ عمانی ریال 2.60ڈالر کے ساتھ تیسرے، اردنی دینار 1.41ڈالر کے ساتھ چوتھے، جبرلارٹر اور برطانوی پائونڈ 1.27ڈالر کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔ساتواں نمبر کیمین آئی لینڈ ڈالر کا ہے جس کی مالیت 1.20ڈالر ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا فرینک 1.7ڈالر مالیت کے ساتھ آٹھویں جبکہ یورو 1.9ڈالر مالیت کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد امریکی ڈالر کا 10واں نمبر ہے۔

امریکی ڈالر دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہونے والی اور اکثر بنیادی ریزرو کرنسی شمار ہوتی ہے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر طاقتور ہونے کے اعتبار سے یہ کئی ایک کرنسیوں سے نیچے ہے۔کرنسی کے مضبوط یا طاقتور ہونے کا دارومدار اس کی قوتِ خرید اور دیگر کرنسیوں کے ساتھ مالیتی تقابل پر بھی ہوتا ہے۔کسی بھی کرنسی کے طاقتور ہونے کا اندازہ فارن ایکسچینج مارکیٹ کے رجحانات، مہنگائی کی شرح، مقامی معاشی نمو، مرکزی بینک کی پالیسیوں اور ملک کی مجموعی پیداوار جیسے عناصر کا تجزیہ کر کے لگایا جاتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…