اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔قومی شناختی کارڈ ،بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈ (نائکوپ)،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اب گھر بیٹھے اس ایپ کے ذریعے بنوائے جاسکتے ہیں ۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال یا کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کائونٹرز پر رابطہ کیا جائے۔