ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار، شرح سود میں کمی متوقع

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیا کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے2024 میں معیشت میں 2.5فیصد ترقی کی پیش گوئی کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…