جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیوبا میں پیٹرول کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ

datetime 10  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا(این این آئی)کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت 29 نئے پیٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کے لیے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے۔انہوں نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔کیوبا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجوہات کورونا وائرس اور حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں میں سختی بتائی جاتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…