ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سوزوکی، ٹیوٹا، کیا موٹرز اور چینگان نے کسٹمرز کو متوجہ کرنے کیلئے نہایت پرکشش آفرز کا اعلان کر دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کیلئے کسٹمررز کو متوجہ کرنے کیلئے پر کشش پیشکش متعارف کروا دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کرولا نے حال ہی میں متعارف گئی اپنی نئی گاڑی کرولا کراس ہائبرڈ کی فروخت بڑھانے کیلئے پرکشش پیشکش متعارف کروا دی ہے ، کمپنی نے بینکس کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر صارف ان بینکس کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرواتے ہیں تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم ترین انشورنس ریٹس اور ترجیحی ڈیلیوری دی جائے گی ۔جن بینکس پر یہ سہولت میسرہو گی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی ، بینک آف پنجاب، فیصل بینک سمیت دیگر بینکس شامل ہیں ۔

دوسری جانب کیا موٹرز نے بھی کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے زبردست آفرز کا اعلان کر دیاہے جن میں کیش بیک اور انسٹالمنٹ کی صورت میں ہو گا، یہ پیشکش صرف اور صرف 31 جنوری تک حاصل کی جا سکے گی ،کیا موٹرز اپنے نئے کسٹمرز کو پکانٹو اے ٹی کی خریداری پر 50 ہزار روپے کیش بیک کی سہولت دے رہی ہے جبکہ سپورٹیج کے تمام ماڈلز پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کیش بیک دیا جائے گا ۔کیا موٹرز نے اپنی معروف گاڑی سورینٹو کیلئے بغیر انٹرسٹ انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے ۔

سوزوکی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہا بلکہ اس نے سویفٹ کے جی ایل سی وی ٹی ماڈل پر ایک لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کر دیاہے اور یہ آفر صرف جنوری میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔مشہور چینی کمپنی چینگان نے بھی اپنی گاڑی اوشان ایکس سیون کی خریداری پر 3 لاکھ روپے کی چھوٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، یہ آفر صرف جنوری تک ہی محدود ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…