واشنگٹن(این این آئی)امریکی فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں اس کے ریسٹورنٹ کے بائیکاٹ کی جو مہم چلی ہے ،اس کے نتیجے میں اسے خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق مکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹو کرسٹوفر جان نے اپنے بیان میں کہاکہ مکڈونلڈز کے بارے میں مس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کا کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے۔
مکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ مشرق سطی اور اس خطے سے باہر کئی مارکیٹوں پر غزہ جنگ اور اس سے متعلق مس انفارمیشن کے اثرات ہوئے ہیں جو مکڈونلڈز جیسے برانڈز کو متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مس انفارمیشن بری نیت سے پھیلائی جا رہی ہے اور تکلیف دہ ہے۔کرسٹوفر نے کہاکہ مسلم ممالک سمیت جن ملکوں میں بھی ہم کام کرتے ہیں مکڈونلڈ کی نمائندگی مقامی آپریٹرز کرتے ہیں۔