جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی اور بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس میں 809 پوائنٹس تنزلی ہوئی۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر 100ـانڈیکس میں 220 پوائنٹس کی تیزی تھی، تاہم جیسے یہ انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی خبر آئی، اس کے بعد تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 809 پوائنٹس یا 1.25 فیصد گر کر 63 ہزار 829 کی سطح پر آگئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے ا?غاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ایـ100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا،

جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دبائو سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…