کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا اسکینڈل پکڑا جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے 11 کمپنیوں کے لیے 16 ارب کی غیر قانونی امپورٹس کیں اور یہ تمام امپورٹس ایسی کمپنی کے لیے کرائی گئیں جن کی مالیتی حیثیت 40 لاکھ سے بھی کم تھی۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے لیے امپورٹس کرائی گئیں جو بینکوں سے امپورٹ کرانے کی اہل نہیں تھیں۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشکوک 11 کمپنیوں کی امپورٹس کے بعد ان کا ڈیٹا ختم کیا جاتا تھا تاکہ اس فراڈ کا کسی کو پتہ نہ چل سکے۔