جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

زونگ فورجی نے نوجوانوں کی ڈیجیٹل ایجوکیشن کے لیے ‘ہینڈز’ کے ساتھ شراکت داری کرلی

datetime 30  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، زونگ فورجی نے کراچی کی قریب نور محمدگوٹھ کے ایف اے ایس ا سکول میں ایک جدیدڈیجیٹل لیب قائم کرنے کیلئے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ہینڈز) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔زونگ فورجی کے پائیداری کے پروگرام کے ایک حصہ کے طورپر اس شراکت داری کا مقصد پسماندہ علاقوں کے طلباء کو جدید تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی ڈیجیٹل مہارت کو بہتر بنا کر ڈیجیٹل دنیا تک ان کی رسائی یقینی بنائی جاسکے۔ اس وقت 120بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ مزید طلبہ کومعیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے یہ سکول اپنے دائرہ کارکو بڑھا رہاہے۔غیر منافع بخش تنظیم ‘ہینڈز’ پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے، تعلیمی نظام کی بہتری، غربت کے خاتمہ اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے۔ زونگ فورجی اور ہینڈز،دونوں مل کر پاکستان میں ڈیجیٹل خلا کو پر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سے قبل اسکول کوبچوں تک ڈیجیٹل رسائی کی فراہم کرنے میں چیلنجز کا سامنا تھا لیکن اب اسے امید ہے کہ نئی ڈیجیٹل لیب کی مدد سے طلباء کو بہترتعلیمی تجربے کی سہولت فراہم کرنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ،”پاکستان میں تعلیمی اداروں کی حمایت اوران کی ترقی ہمارا بنیادی عزم ہے۔یہ اقدام ہمارے پائیدار پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے جسے ملک کی سماجی ترقی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ہینڈز کے ساتھ اس شراکت داری سے ہمارا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کوآگے بڑھانا ہے جس سے ڈیجیٹل دائرہ کار کو طلباء کے لیے قابل رسائی بنایا جاسکے گا۔”زونگ فورجی،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعلیمی افق کو وسعت دینے پر یقین رکھتا ہے۔ یہ شراکت داری پسماندہ علاقوں کے طلباء کی زندگیوں میں پائیدار تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تعلیمی نظام پرمثبت اثرات ڈالنے کے لیے بہترپوزیشن میں ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…