ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

نگران حکومت کا صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی اہمیت کے پیش نظر نگران حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لائیو اسٹاک کی پیداوار میں پانچ گنا اضافے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے کنوینر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک ابراہیم حسن مراد ہوں گے۔صوبائی وزیر کی زیر سربراہی کمیٹی تجاویز مرتب کرے گی اور لائیو اسٹاک کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے اور طویل پریزنٹیشنز کی بجائے مختصر اور جامع پلان تیار کیا جائے گا تاکہ فوری عملدرآمد ممکن ہو سکے۔اس کے علاوہ صوبے میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق تمام اضلاع میں ہو گا۔وزیر اعلی نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے کمیٹی سے 4 روز میں حتمی پلان طلب کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے اور اس کا مقصد قابل عمل پلان مرتب کر کے خلیجی ممالک میں لائیو اسٹاک کی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ وقت ضائع کیے بغیر پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…