ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

صنعتیں اور سی این جی اسٹیشنز 30 دسمبر سے بند کرنے کا اعلان

datetime 29  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث سندھ میں بجلی پیدا کرنے والے یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز 30 دسمبر 2023 کی صبح 8 بجے سے یکم جنوری 2024 کی صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی ہے جس کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں لائن پیک میں کمی اور نظام میں کم دبا پیدا ہوا ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔

کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ کلفٹن میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کے باعث کراچی کے 16 سے زائد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔کمپنی کے مطابق یہ بندش اوگرا کی جانب سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے جی ایس اے کی شق نمبر 14 اور ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ سیکٹر وار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کی گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی صنعت گیس ہالی ڈے پیریڈ کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…