ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہو چکا ہے، ورلڈ بینک

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے اس سلسلے میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسائن نے بتایا کہ معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں ہوئی کمی پھر بڑھنے لگی ہے، ماضی میں ہوئی غربت میں خاطر خواہ کمی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے، پاکستان میں معاشی ترقی پائیدار نہیں۔

ناجی بن حسائن نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی محدود ہے اور محدود لوگوں کو فائدہ دے رہی ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، زرعی اور توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی ریفارم کا محور مالی استحکام ہو، بہتر تقسیم، نجی شعبہ اور مہنگی کے بجائے متبادل بجلی بنانے پر توجہ ہو، بظاہر پالیسی بدلنے کی سوچ پر اتفاق دکھائی دیتا ہے، تجربہ بتاتا ہے کہ ریفارمز کو روکا جاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس روشن مستقبل کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے، پاکستان میں نظام، قرضوں کی لاگت اور آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں، افراد اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر خرچ محدود ہے۔ناجی بن حسائن نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو بھی ریفارمز کی ضرورت ہے، آزاد معیشت اور نمو سے معیار زندگی بہتر ہو گا، کاروباری ماحول خصوصاً چھوٹے کاروبار کو بہتر ماحول چاہیے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…