ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے صرف 53لاکھ

datetime 27  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 53 لاکھ ہوگئی۔ انکم ٹیکس کی بنیاد پر انفرادی حیثیت میں ٹیکس ادا کرنے والوں (ATL) 36 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر یا دیگر صورتوں میں اجتماعی طور پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔ٹیکس سے متعلق امور کے ایک ماہر نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ نئے فائلرز کس قدر ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2023 میں فائلرز کی مجموعی تعداد کتنی رہی ہے اور نان فائلرز کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود اب تک نان فائلرز سے بلند شرح پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر نے غیر مشینی طور پر ٹیکس جمع کرانے والوں کو بھی فعال فائلرز میں شمار کیا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو بتایا تھا کہ ملک میں ایک کروڑ 14 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں تاہم وہ سب کے سب اپنے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا رہے۔ 31 اکتوبر 2023 تک ایف بی آر کو 29 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔گزشتہ ایف بی آر کو اکتوبر 2022 تک 25 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔ 30 ستمبر 2023 تک ایف بی آر کو مجموعی طور پر 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس اس ڈیڈ لائن تک 18 لاکھ 70 ہزار ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…