جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سولر پینلز کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 27  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سولر پینلز کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد شہریوں نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھادیا اور اس کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی اور درآمدی مال کی دستیابی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار روپے پر آگئی ہے، جب کہ بڑی پلیٹ کی قیمت 70 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار روپے تک آگئی ہے۔سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، اور شہری سولر پینل کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بار کا خرچہ ہے اور پھر سکون ہی سکون ہے۔دوسری جانب الیکٹرک مارکیٹ میں سولر پلیٹس کے تاجر بھی خوش ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد گاہکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…