بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

datetime 26  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے،جس کی وجہ بین الاقوامی ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.62 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت متوقع اضافے کے بعد 277.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی گزشتہ 15 دنوں کے جائزے کے بعد سے بین الاقوامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نتیجہ ہے۔ 15دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہے۔ نومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہٰذاحکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا۔اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں پرانی سطح پر نہیں گئیں اور روپیہ بھی مستحکم ہے تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان 31 دسمبر بروز اتوار رات 11 بجے کے بعد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…