بیجنگ (این این آئی)سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کی جانب سے مرتب کردہ ٹرانزیکشن ڈیٹا سے کے مطابق نومبر 2023 میں، بین الاقوامی ادائیگیوں میں چینی کرنسی آر ایم بی کا حصہ اکتوبر کے 3.6 فیصد سے بڑھ کر 4.6 فیصد ہو گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ نومبر میں ، آر ایم بی نے بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے چوتھی سب سے بڑی کرنسی کے طور پر جاپانی ین کو پیچھے چھوڑ دیا۔