ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لپیٹ میں، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایک روزہ تیزی کے بعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مندی کی لپیٹ میں آگئی ،اسٹاک مارکیٹ62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور 988پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 62600پوائنٹس سے گھٹ کر61700پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب24ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم90کھرب روپے سے کم ہو کر89کھرب روپے رہ گیا جبکہ64.20فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی سے اگرچہ انڈیکس62995پوائنٹس پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور انڈیکس ایک موقع پر61500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں988.47پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 62693.57پوائنٹس سے گھٹ کر61705.09پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 377.20پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 20939.03پوائنٹس سے کم ہو کر20561.83پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 41866.38پوائنٹس سے کم ہو کر41281.98پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب24ارب30کروڑ2لاکھ16ہزار423روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب71ارب50کروڑ30لاکھ81ہزار14روپے سے گھٹ کر89کھرب47ارب20کروڑ28لاکھ64ہزار576روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو13ارب روپے مالیت کے 67کروڑ15لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 81کروڑ23لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،226میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ11کروڑ39لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 8کروڑ59لاکھ ،سنر جیکو پاک7کروڑ7لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ9لاکھ اور کوہ نور اسپننگ3کروڑ87لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بھا میں20.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1350.00روپے ہو گئی اسی طرح19.99روپے کے اضافے سے شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 294.99روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں118.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1456.88روپے ہو گئی اسی طرح44.86روپے کی کمی سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1060.10روپے پر آ گئی ۔کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر283روپے سے گھٹ کر282.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر284.50روپے سے کم ہو کر284روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قدر311روپے سے بڑھ کر312روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر360روپے پر بدستور برقرار رہی ۔لاہور میں دو نئی کارفورسپر مارکیٹس کا افتتاح،ماجد الفطیم کی پاکستان میں سرمایہ کاری 14ارب تک پہنچ گئی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…