اسلام آباد (این این آئی)موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے اس حوالے سے پی ٹی اے نے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔نجی ٹی وی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا،واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں جعلی لنکس میں کہا جاتا ہے آپ کی سم مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے صارفین کو فشنگ لنکس کے ذریعے سمز کی تعداد جاننے کا کہا جاتا ہے ان فشنگ لنکس کا پی ٹی اے کے موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں یہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔
پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ عوام ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں صارفین کو کہا جاتا ہے لنک پر کلک نہ کرنے پر موبائل رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی ،ان جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے عوام سروسز کیلئے سرکاری پلیٹ فارمز کا استعمال یقینی بنائیں پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن اور سمز سے متعلق اپلیکیشنز پلیاسٹور پر موجود ہیں۔