ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بینک االفلاح نے تاجروں اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی کیلئے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل پیمنٹ سیلز اینڈ سروس سینٹر متعارف کرادیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف کمرشل اور ڈیجیٹل بینکوںمیںسے ایک،بینک الفلاح نے کراچی میںڈیجیٹل ادائیگیوں کے اہم اور مصروف مراکزبدر کمرشل ڈی ایچ اے اور ڈسکوبیکری گلشن میںپاکستان کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سیلز اینڈ سروس سینٹرز متعارف کرادیئے ہیں،یہ سینٹرز تاجروں اور چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے اندر رہتے ہوئے تمام ادائیگیوںکی منظوری اور مالی ضروریات کیلئے آسان رسائی فراہم کرینگے ۔ملک بھر میں984شاخوں پر مشتمل اپنے وسیع نیٹ ورک اور 2023میں”پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل لائف اسٹائل برانچ”کا آغاز کرتے ہوئے ،بینک الفلاح ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ایک جدید سیلز اور سروس سینٹر متعارف کرارہا ہے ،جو تاجروں اور چھوٹے کاروباروں پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ مرکز صارفین کے روزانہ فنڈ کی خود کار طریقہ سے نکالنے اور ڈپازٹ کرنے کا انتظام کرے گا اور200سے زائد تاجروںکے ساتھ اس علاقہ میںگٹھ جوڑ کرے گا،جو انہیں ڈیجیٹل ادائیگیوںکی قبولیت کیلئے سیلف سروس ڈیجیٹل مرچنٹ آن بورڈ،ادائیگی کارڈ کے اجراء اور فوری نقد/چیک کے انتظام جیسی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے میںمدد دے گا۔بدر کمرشل ڈی ایچ اے میں واقع سینٹر کا افتتاح اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے معزز ڈپٹی گورنرڈاکٹر عنایت حسین نے بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ ،گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ گروپ محمد یحییٰ خان ،گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ مہرین احمد اوربینک کی دیگر سینئرانتظامیہ کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بین ڈاکٹر عنایت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان میںجامع بینکاری کیلئے ڈیجیٹلائزیشن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس تبدیلی کو آگے بڑھانے،بینکوںکے ساتھ کام کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوںکے چینلز اور ڈیجیٹل ادائیگیوںکے سیلز اینڈ سروس سینٹرز جیسے جدید آئیڈیاز پاکستان میںلوگوںکی مالی سہولت کیلئے عام ہوسکیں۔”بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ ”ہمارا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو انتہائی متعلقہ ،آسان اور موثر بینکنگ خدمات فراہم کی جائیں۔

مارکیٹ کے علاقوںمیںڈیجیٹل ادائیگیوںکے سیلز اینڈ سروس سینٹرزمتعارف کرانا جدت کے ہمارے لگن کا ثبوت ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے چھوٹے کاروباری صارفین بینکنگ اور خاص طور پر اپنے کاروبار میںادائیگی کی خدمات تک ہمہ وقت تعاون کے ساتھ رسائی حاصل کرسکیں۔یہ مراکز ہمارے قابل قدر چھوٹے کاروباروں اور تاجروںکی مختلف ضروریات پورا کرنے کیلئے مختلف سیلف سروسز کی خدمات فراہم کرتے ہوئے ایک ون اسٹاپ حل ہیں۔”ڈیجیٹل ادائیگیوںکے سیلز اینڈ سروس سینٹرز ،ایلفا بزنس مرچنٹ ایپ پر انضمام کے ساتھ تاجروں اور چھوٹے پیمانے کے کاروباروں کیلئے بینکاری کی سہولت فراہم کرینگے اورڈیجیٹل آن بورڈنگ ،ڈیجیٹل مرچنٹ قبولیت ،ڈیجیٹل مرچنٹ فنانسنگ اور ادائیگی کارڈ ،آن لائن ویب اسٹور مرچنٹ ،چوبیس گھنٹے مرچنٹ کیش اور چیک مینجمنٹ ،ارد گرد کے تعلیمی اداروں اور ریستوارنوں کیلئے ڈیجیٹل فیس جمع کرنے ،مرچنٹ کی بچت،اور کیو آر اسکیننگ کوڈ کے ساتھ اقساط پر خریداری کی خدمات فراہم کرینگے۔

ان مراکز کی اسٹریٹجک مقام کا انتخاب بینک الفلاح کی ڈیجیٹل قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے بینکاری خدمات کو ہر کسی کیلئے ہر جگہ قابل رسائی بنانے کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔بینک دیگر مارکیٹوں اور شہروںمیںان مراکز کی توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔بینک کا مقصد اپنی ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات کو چھوٹے کاروباروں اور تاجروںکی ایک وسیع رینج تک پھیلانا،مالی شمولیت کا فروغ اورمعیشت میںنقد رقم کی گردش میںکمی لانا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…