بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیشنل سیونگز کی مختلف سکیمز کے منافوں میں کمی

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے نیشنل سیونگزکی مختلف اسکیمز کے منافوں میں کمی کردی۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 160بیسز پوائنٹس کمی سے 16.40فیصد ہوگیا جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 12 فیصد پر برقرار ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 96 بیسز پوائنٹس کمی سے 15.12 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی سے 16.08فیصد اور شہدا فیملی ویلفئیر اکانٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 16.08فیصد ہوگیا ہے۔

سیونگز اکانٹس اور بانڈز پر ریٹرنز مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ سے منسلک ہوتا ہے جسے حکومتی بجٹ کو متاثر کیے بغیر چھوٹے سرمایہ کاروں کو بہتر منافع دینے کے لیے نسبتا زیادہ رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ نیشنل سیونگز اسکیمز کے شرح منافع کا اعلان ہر دو ماہ بعد کیا جاتا ہے جو طویل مدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف پیداوار سے منسلک ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…