اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ مزید تگڑا ہوا۔ملک میں گذشتہ 5ماہ کے دوران 6ارب 40کروڑ ڈالر کے فارن انفلوز آنے، آئی ایم ایف بورڈ سے 11جنوری کو 700ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجرا کی منظوری ملنے سے مزید فارن انفلوز آنے کی توقعات اور سپلائی میں بتدریج بہتری سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوا۔

غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور کرنٹ اکانٹ خسارہ 4ماہ بعد 9ملین ڈالر سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کی کمی سے 283روپے 01پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں تین سیشنز میں استحکام کے بعد ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان پر واجب الادا 12.5ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوچکے ہیں اور پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کے بنیادی عوامل بھی بہتر ہوئے ہیں جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریبا 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے 4ارب 50کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل سستے قرضوں کا حکومت بندوبست کرچکی ہے۔اس کے نتیجے میں پاکستان کو 4ارب ڈالر کے وہ قرضے جو رول اوور نہیں ہوسکے ان کی ادائیگیوں کا بندوبست کرنا باقی ہے تاہم طلب و رسد میں یکسانیت کے سبب روپے کی نسبت ڈالر مرحلہ وار بنیادوں پر بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…