جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

قیمتیں نہیں بڑھیں گی تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی، اوگرا

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھیں تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا میں گیس قیمتوں میں 137فیصد اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں تاجربرادری نے مزید اضافے کو کاروبار بند کرنے کے مترادف قراردے دیا۔ تاجر برادری نے کہا کہ فرٹیلائزر کا ٹیرف نہ بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے، آئندہ اضافہ فرٹیلائزر اور رہ جانے والے دیگر صارفین پر ڈالا جائے۔

دوران سماعت سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کہا کہ بلوچستان میں 72فیصد گیس میٹرز ٹیمبرڈ ہو رہے ہیں، بلوچستان کے نقصانات اور آر ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے ٹیرف بڑھ رہا ہے۔ای ایس جی سی حکام نے کہا کہ گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو 300ارب کی ادائیگیاں کرنی ہیں، لہٰذا ٹیرف نہیں بڑھے گا تو کمپنیوں کا آپریشن چلانا مشکل ہو جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تاجربرادری کے تحفظات وفاقی حکومت کے سامنے رکھوں گا، روپے کی قدرمیں گراوٹ بھی ٹیرف اضافے کا باعث بنی، پہلے ہی گیس کی پیداوار 7سے 8فیصد تک سالانہ گر رہی ہے، اگر ٹیرف نہیں بڑھے گا تو گیس تلاش کی سرگرمیاں رک جائیں گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…