جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو بڑی ٹیکس چھوٹ دیدی گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایف بی آر نے غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونزپر عائد ٹیکسز میں کمی کردی ہے ۔ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق نئے موبائل فونز کے تجارتی درآمد کنندگان نئے ایویلیو ایشن رولنگ کے تحت کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔اس کے برعکس، آنے والے بین الاقوامی مسافر خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اب استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد تک ٹیکس میں کمی کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ویلیوایشن کراچی کے 2023 کے نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔تاہم، نئے موبائل فونز کی درآمد میں مصروف تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتا زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔نئے حکمنامے میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تعین کے لیے کئی نئے ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو سہولیات فراہم نہیں کیں جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کچھ ریلیف ملے گا۔نئے حکم نامے کے تحت، مستعمل مسافروں کے ذریعے درآمد کیے گئے استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز کا تخمینہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ذریعے لائے گئے پانچ سال تک کے فون پر ٹیکس کمی 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم تجارتی درآمد کنندگان کو نئے فیصلے سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔موبائل فونز کے نئے ماڈل کم پرانے فونز کے مقابلے زیادہ قیمت پر درآمد کیے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت برانڈڈ موبائل فونز کے موجودہ اور نئے ماڈلز میں انڈر انوائسنگ کے مارجن کو کم کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…