اسلام آباد (این این آئی)چینی کے فی کلو نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ،فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی۔ دستاویز کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 8 روپے تک اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 29 پیسے تھی۔
دستاویز کے مطابق ایک سال میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 48 روپے تک کا اضافہ ہوا، کوئٹہ کے عوام پاکستان میں سب مہنگی چینی کھانے مجبور ہیں ۔دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں چینی 174 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، پشاور اور اسلام آبادمیں چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، راولپنڈی اور لاہور بھی چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالا میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔دستاویز کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہے